Quantcast
Channel: دیگر ممالک | کرک نامہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 20

پاکستان ہانگ کانگ مقابلہ ریکارڈز کی نظر سے

$
0
0

ایشیا کپ 2022ء میں پاکستان نے اپنے اہم مقابلے میں ہانگ کانگ کو جس طرح شکست دی ہے، اس نے ریکارڈ بک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

شارجہ میں ہانگ کانگ پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ کی تاب نہ لا سکا اور صرف 38 رنز پر ڈھیر ہو گیا، حالانکہ اسے جیتنے کے لیے 194 رنز کا ہدف ملا تھا۔ یقین نہیں آ رہا تھا یہی وہ ٹیم ہے جو چند روز پہلے بھارت کے خلاف پانچ وکٹوں پر 155 رنز بنا گئی تھی۔

بہرحال، یوں پاکستان نے کسی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنے حریف کو سب سے کم رنز پر آل آؤٹ کرنے کا ریکارڈ قائم کیا۔ یہی نہیں بلکہ 155 رنز کی فتح کے ساتھ رنز کے لحاظ سے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی بھی حاصل کی۔

اس سے پہلے پاکستان کے خلاف کسی بھی ٹیم کا سب سے کم اسکور 60 رنز تھا، جو اپریل 2018ء میں ویسٹ انڈیز نے کراچی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں بنایا تھا۔

اس کے علاوہ پاکستان دسمبر 2010ء میں نیوزی لینڈ کو 80 اور جون 2018ء میں اسکاٹ لینڈ کو 82 رنز پر آل آؤٹ کر چکا ہے یعنی ہانگ کانگ وہ پہلی ٹیم بن گیا ہے جو پاکستان کے خلاف 50 رنز بھی نہیں بنا پائی۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل: پاکستان کے خلاف کم ترین ٹوٹل

بمقابلہرنزاوورزبمقامبتاریخ
ہانگ کانگ پاکستان3810.4شارجہ‏2 ستمبر 2022ء
ویسٹ انڈیز پاکستان6013.4کراچییکم اپریل 2018ء
نیوزی لینڈ پاکستان8015.5کرائسٹ چرچ‏30 دسمبر 2010ء
اسکاٹ لینڈ پاکستان8214.4ایڈنبرا‏13 جون 2018ء
بنگلہ دیش پاکستان85-920.0میرپور‏29 نومبر 2011ء

البتہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کسی بھی ٹیم کا سب سے کم رنز پر آل ہونے کا ریکارڈ صرف 21 رنز کا ہے۔ یہ بد قسمت ٹیم ترکی کی تھی، جو اگست 2019ء میں چیک جمہوریہ کے خلاف ایک میچ میں صرف 21 رنز ہی بنا پائی تھی۔

سب سے کم ٹوٹل پر آؤٹ ہونے کے ابتدائی 8 مواقع ایسے ہیں، جن میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کوئی فل ممبر شریک نہیں تھا یعنی کرکٹ دنیا کا کوئی قابلِ ذکر ملک نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کسی بھی فل ممبر کے مقابلے میں سب سے کم ٹوٹل 38 رنز اسی پاکستان-ہانگ کانگ میچ میں بنا ہے۔

‏2014ء میں سری لنکا نیدرلینڈز کو 39 رنز پر آؤٹ کر چکا تھا۔ یہی نیدرلینڈز اکتوبر 2021ء میں اسی سری لنکا کے خلاف 44 رنز پر بھی آل آؤٹ ہو چکا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل: سب سے کم ٹوٹل

رنزاوورزبمقابلہبمقامبتاریخ
ترکی218.3 چیک جمہوریہالفوو کاؤنٹی‏30 اگست 2019ء
لیسوتھو2612.4 یوگینڈاکیگالی‏19 اکتوبر 2021ء
ترکی2811.3 لکسمبورگالفوو کاؤنٹی‏29 اگست 2019ء
تھائی لینڈ3013.1 ملائیشیابانگی‏4 جولائی 2022ء
ترکی328.5 آسٹریاالفوو کاؤنٹی‏31 اگست 2019ء
فن لینڈ3313.0 ڈنمارکبرونڈبی‏7 مئی 2022ء
فلپائن3615.2 عمانالعامرات‏21 فروری 2022ء
پاناما3717.2 کینیڈاکولیج‏14 نومبر 2022ء
ہانگ کانگ3810.4 پاکستانشارجہ‏2 ستمبر 2022ء
کیمرون3810.1 موزمبیقکیگالی‏3 نومبر 2021ء

پاکستان نے ہانگ کانگ کے خلاف اس میچ میں 155 رنز کے بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کی ہے، جو رنز کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ٹی ٹوئنٹی کامیاب ہے لیکن نیا عالمی ریکارڈ نہیں۔ یہ ریکارڈ حیران کن طور پر 257 رنز کا ہے، جو چیک جمہوریہ نے ترکی کے خلاف اسی میچ میں بنایا تھا جس میں ترکی صرف 21 رنز پر ڈھیر ہو گیا تھا۔

کسی بھی قابل ذکر ملک کے مقابلے میں یہ مارجن 172 رنز کا ہے، جب سری لنکا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2007ء میں کینیا کو 172 رنز کی شکست دی تھی۔ 261 رنز کے تعاقب میں کینیا صرف 88 رنز پر آل آؤٹ ہو گیا تھا۔

اس سے پہلے پاکستان کی رنز کے لحاظ سے سب سے بڑی کامیابی ویسٹ انڈیز کے خلاف تھی، جب اس نے اپریل 2018ء میں ویسٹ انڈیز کو 143 رنز سے شکست دی تھی۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل: رنز کے لحاظ سے سب سے بڑی فتوحات

فاتحمارجنہدفبمقابلہبمقامبتاریخ
چیک جمہوریہ257279 ترکیالفوو کاؤنٹی‏30 اگست 2019ء
کینیڈا208246 پاناماکولیج‏14 نومبر 2021ء
تنزانیہ178241 کیمرونکیگالی‏6 نومبر 2021ء
رومانیہ173227 ترکیالفوو کاؤنٹی‏29 اگست 2019ء
سری لنکا172261 کینیاجوہانسبرگ‏14 ستمبر 2007ء
موزمبیق171210 کیمرونکیگالی‏3 نومبر 2021ء
اٹلی166211 کروشیاکیراوا‏16 جولائی 2022ء
آسٹریا158207 بلغاریہوانٹا‏30 جولائی 2022ء
ملائیشیا155214 بھوٹانبانگی‏2 جولائی 2022ء
پاکستان155194 ہانگ کانگشارجہ‏2 ستمبر 2022ء

The post پاکستان ہانگ کانگ مقابلہ ریکارڈز کی نظر سے first appeared on کرک نامہ.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 20

Trending Articles